گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈویژنل آرگنائزر ایم ایس ایف ایگزیکٹیو ممبر ہلال احمر پاکستان چوہدری بصیرت علی چشتی نے کہا کہ ملک میں ایمر جنسی حالات میں ذخیرہ اندوزی انتہائی غیر انسانی عمل ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ناجائز منافع خوروں کو عوام کی حالت پر رحم کھانا چاہیے اور مشکل صورتحال میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا کر کے زیادہ منافع کا لالچ ترک کر دینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹے کا بحران شدیدہو رہا ہے ،ناجائز منافع خور دل میں اللہ کا خوف پیدا اور ذخیرہ اندوزی سے توبہ کریں۔
ایمر جنسی حالات میں ذخیرہ اندوزی غیر انسانی عمل ہے: بصیرت علی چشتی
Sep 25, 2022