5 مغویوںکی عدم بازیابی پر ورثاءمشتعل‘ قومی شاہراہ پر دھرنا


تنگوانی (نامہ نگار) ضلع بھر میں ڈاکو راج اور پانچ مغوی ڈاکوو¿ں کے چنگل سے بازیاب نہ ہو سکے بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف اور پانچ مغویوں کی بازیابی کیلئے انڈس ہائی وے انڑ پل کے مقام پر احتجاجی دھرنے میں مغویوں کے ورثاء اور مختلف سیاسی تنظیموں کے سینکڑوں افراد کی شرکت کی مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا ، دھرنے کے شرکاءنے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، دھرنے کے باعث سندھ بلوچستان اور پنجاب آنے جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی ۔ مظاہرین نے بتایا کہ پولیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ایک ماہ کے اندر 40 سے زائد شہری اغوا ہو چکے ہیں ضلع بھر میں آئے روز اغوا قتل لوٹ مار ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں۔ مظاہرین پولیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ایک ماہ کے اندر 40 سے زائد شہری اغوا ہو چکے ہیں مظاہرین اب بھی پانچ مغوی عبدالغنی ڈاہانی ،ولی محمد کھوسہ ،ٹرک ڈرائیور نصیر بروہی اور دو طالب علم عاشق سومرو، اشفاق سومرو ڈاکوو¿ں کے چنگل میں قید ہیں۔ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مظاہرین بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
مغوی/دھرنا
قوم عمران خان کے ساتھ
 کھڑی ہے‘ سجاد وسان
سانگھڑ (نامہ نگار)پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے سجاد وسان ۔امپورٹڈ حکومت کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے کارکنوں کا جوش اور ولولہ قابل دید تھا ۔سانگھڑ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سانگھڑ میں بھی مختیار کار آفس کے سامنے عمران خان کا جلسہ رحیم یار لائیو اسٹریم کے زریعے دکھایاگیا ‘پی ٹی آئی رہنماء سجاد وسان آصف وسان،غلام قادر درس،سخاوت آرائیں دلشاد آرائیں انجینئر نور محمد،عبدالماجد مغل،عرفان مغل،ناصر مغل،غلام حسین زئی،مراد خان،تنویر فاروقی اور سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سجاد وسان اور دیگر نے کہا ہے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ حقیقی آذادی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ لائیو اسٹریم پروگرام میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کرتے ہوئے عمران خان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔
سجادوسان
مغوی بچوں کی بازیابی کیلئے مظاہرہ
سکھر (بیورورپورٹ) کندھرا کی مکین اوڈھانو برادری کے غلام سرور ، مائی نصیباں ، مسمات حسنا ، فرزانہ و دیگر نے برادری کے بااثر افراد کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف سکھرپریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دن قبل بااثر افرادنے ہمارے گھروں پر چڑھائی کی اور ہمارے چار بچوں مسمات ریحانہ ، رحیماں ، بشیر ، امیر کو اسلحے کے زور پر اغواءکر کے لے گئے ہیں اور نامعلوم جگہ قید کر رکھا ہے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی مگر پولیس کچھ نہیں کر رہی ہے ایس ایس پی ، ڈی آئی جی کو بھی شکایات کیں مگر ابتک کچھ نہیں ہو سکا ملزمان ہمیں شکایات پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی سمیت مغویاں بچوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔
مغوی بچے
مسروقہ موٹر سائیکل برآمد
ٹنڈوآدم (نامہ نگار) ٹنڈوآدم سٹی پولیس کی کاروائی، ٹنڈوآدم سٹی تھانے پر موٹر سائیکل چوری کی درج آیف آئی آر نمبر 151/2022 کی تفتیش کے دوران ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حدود سے ریحان احمد ساکن ٹنڈوآدم سٹی کی چوری کی گئی موٹر سائیکل گرفتار ملزم عیسٰی خان مری سے ریکور کرنے میں کامیاب گرفتار ملزم کے خلاف پولیس پر فائرنگ کرنے اور بغیر لائسنس پسٹل برآمد ہونے پر الگ الگ مقدمات بنائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن