خانیوال ( نےوز رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے خانیوال کو ڈینگی فری بنانے کے لئے گائیڈ لائینز پر سختی سے عمل کرانے کا فیصلہ کرلیاڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ صحت،تعلیم،سوشل ویلفیئر،بہبود آبادی،لوکل گورنمنٹ و لائینز ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے کہا ضلع کو ڈینگی سے پاک کرنا ضلع انتظامیہ کا عزم ہے۔تمام محکمے ڈینگی کنٹرول مہم کے بارے متحرک رہیںانہوں نے کہاکہ ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں، رپورٹنگ میں فرضی اعدادوشمار برداشت نہیں کروں گاجدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پرا پ لوڈ کیا جائے مقررہ ٹارگٹ سے کم سرگرمیوں پر متعلقہ محکموں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گاسی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ پورٹل پر اس وقت تک ضلع میں ڈینگی کے 23 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔