عمران پہلے ناراض ہوئے‘ آج کہتے ہیں سلیکٹڈ تھا: پی پی رہنما


ملتان (سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر عبدالقادرشاہین، سیئنیر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور صوبائی میڈیا کوارڈینیٹر محمد سلیم مغل کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب عمران خان کہتے تھے کہ سارے فیصلے میں کرتا ہوں میرے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا، آج عمران خان کی حالت یہ ہوگئی ہے کہتے ہیں کہ پیچھے بوٹ نہ لگے تو کام نہیں ہوتا، پہلے ساری پارٹیاں عمران خان کو سلیکٹڈکہتی تھیں لیکن عمران خان غصہ کرتا تھا آج عمران مانتے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ تھے ہیں اور سلیکٹڈ ہی رہنا چاہتا ہے۔ آج یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بے نظیر بھٹو تک بینظیر بھٹو سے زرداری تک زرداری سے یوسف رضا گیلانی تک پھانسیاں ہوئیں جیل ہوئی نا اہلی ہوئی لیکن نہ کسی نے معافی مانگی نہ رحم کی اپیل دائر کی ۔

ای پیپر دی نیشن