مہنگائی اور بجلی بلوں نے غریبوں کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا: ندیم ممتاز


ملتان (سپیشل رپورٹر)چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور مضبوطی کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے،پاکستان میںبڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے قوم کو بچے برائے فروخت کے بینر لگانے اور خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے مگر حکمران طبقہ اس پر بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں لگا ہوا جیسے کچھ ہوا بھی نہیں،ملکی اقتدار میں تمام بڑی سیاسی جماعتیں برابر کی حصہ دار ہیں اب یہ اپنی نااہلی و بدنیتی کو چھپانے کیلئے کسی کو بھی مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتیں عوام کے سامنے سب کچھ کھل کر واضع ہوچکا ہے کہ کون زبانی جمع خرچ سے کام لے رہا ہے اور کون عملی اقدامات اٹھا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار موجودہ ملکی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو عوام کی نظر میں گرانے کیلئے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...