ملتان ( نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان کی سٹی صدر سلطانہ شاہین ،ل سیکرٹری شاہین شفیق ، انفارمیشن سیکرٹری افشین بٹ نے کہا ہے کہ قائد میاں نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں انشاءاللہ وہ جلد وطن واپس آ ئیں گے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے انقلابی اقدامات کو یقینی بنائیں گے عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے چار سالوں کے دوران پی ٹی آئی کی حکومت نے جو غریب قوم پر ظلم کیا اس کی ملکی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی ملتان سٹی کی سطح پر پارٹی کو منظم کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی خواتین یوسی 45 کی صدر رضیہ بی بی، رضیہ اکرم جنرل سیکرٹری، علیزہ انفارمیشن سیکرٹری، مریم علیم ایڈ یشنل جنرل سیکرٹری، ناصرہ نائب صدر ،نجمہ نا ئب صدر فضیلت نائب صدر کو نوٹیفکیشن دئیے جانے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سلطانہ شاہین،شاہین شفیق نے لیگی خواتین کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ خواتین ونگ کو مزید منظم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
عمران خان کی سیاست ختم‘ چار سال میں قوم پر ظلم کے پہاڑ توڑے‘ لیگی خواتین
Sep 25, 2022