ضمنی الیکشن ‘ این اے 157 میں سیاسی گہماگہمی پھر زور پکڑنے لگی

Sep 25, 2022


ٹاٹےپور( نامہ نگار) این اے 157 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے سیاسی گہما گہمی عروج پکڑنے لگی الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے تاریخ میں تبدیلی سے حلقہ میں سیاسی سرگرمیاں ماند پڑگئی تھیں جیسے الیکشن کی تاریخ نزدیک آرہی ہے کمپین میں بھی تیزی آتی جا رہی ہے الیکشن میں مقابلہ پی ڈی ایم کے امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی کے درمیان ہوگا لوگوں سے ملاقاتوں اور وعدوں کا سلسلہ بھی جاری ہے امیدواران اپنی پارٹی کا منشور عوام کے سامنے رکھ کر ووٹ لینے کی بھرپور کوشش میں ہیں آزاد امیدوار اور تحریک لبیک جماعت اسلامی کے امیدوار بھی سامنے ہیں لیکن اصل ٹاکرا گیلانی اور قریشی حامد راناکے درمیان ہوگا۔

مزیدخبریں