بند صنعتی یونٹوں کے بجلی بلوں میں عائد ٹیکس ختم کیا جائے: احسن منظور

Sep 25, 2022


میلسی(تحصیل رپورٹر)میلسی بار کے نائب صدر میاں احسن منظور نے کہا ہے کہ حکومت نے بند صنعتی یونٹوں پربجلی کے بلوں میں بھاری ماہانہ ٹیکس لگا کر لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ 10سال سے بند یونٹس کے بلوں سے مزکورہ ٹیکس فوری ختم کئے جائیں اور تمام بجلی صارفین پر عائد کیاگیا ایف اے پی بھی ختم کیا جائے۔

مزیدخبریں