ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری نوید الرحمٰن ہاشمی کے اعزاز میں عرفان ہاشمی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں میاں مظہر، ملک کاشف، ملک صداقت،یوسف چودھری،مہر سجاد سپرا،سیلم بلوچ،یاسر انصاری و دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری نوید ہاشمی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر نوید الرحمٰن ہاشمی نے کہا کہ وہ وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
پنجابی پختون اتحاد ٹرانس جینڈر بل
کی مخالفت کریگا: عبدالغفار خان
وہاڑی( کرائم رپورٹر ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تھا میں رہتے ہیں اس ملک میں ٹرانس جینڈر بل کو نہیں مانتے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجابی پختون اتحاد عبدالغفار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ پنجابی پختون اتحاد اس غیر اخلاقی غیر شرعی بل کی ہر ممکن مخالفت کرے گااور بہت جلد پنجابی پختون اتحاد کے پلیٹ فارم سے پورے پاکستان میں احتجاج اور ریلیوں کا انعقاد کرے گا غفار خان نے کہا کہ یہ بل یہودیوں نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے پاس کروایا ہے۔
وکلاءکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے: نوید الرحمٰن
Sep 25, 2022