وہاڑی(کرائم رپورٹر )وہاڑی بلدیہ کی مبینہ نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث شہر بھر کے بازار اور سڑکیں تجاوزات کی وجہ سے سکڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے خریداری کیلئے آنے والے لوگوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ اپنی گاڑی کی باحفاظت پارکنگ بن جاتا ہے اس کے بعد خریداری کیلئے بازار جانا اور خریداری کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے شہر کے بازاروں میں پیدل چلنا تک دشوار ہوچکا ہے شہریوں محمود علی، مراتب علی، محمد وقاص، محمد عارف، خدابخش ، طاہرانور ،غلام مصطفے ، وقارحیدر ودیگر نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے شہر بھر کے بازاروں ریل بازار، انار کلی بازار، کلب روڈ، جناح روڈ، اندرون شہر دیگر بازاروں اور سڑکوں پر تجاوزات مافیا مضبوطی سے پنجے گاڑے ہوئے ہیں انتظامیہ بھی ان کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے جبکہ بلدیہ حکام کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود بھی تجاوزات کو ختم نہیں کیا جاسکاشہریوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈپٹی کمشنر سے تجاوزات کو ختم کرنے اور بازاروں کو صاف و شفاف بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔