70 کروڑ بلدیہ وہاڑی کے حوالے، سڑکوں کی تعمیر جلد شروع ہوگی: طاہر چوہدری


وہاڑی ( نامہ نگار)شہر کی خوبصورتی صفائی اور ستھرائی کو بہتر بنانے کے لئے بلدیہ وہاڑی کو ورلڈ بنک کی جانب سے جاری گرانٹ میں سے 5 نئی وہیکل گاڑیاں خریدنے کے بعد ڈرائیورز میں تقسیم کردی گئیں ایم این اے طاہراقبال چوہدری نے ایک تقریب میں گاڑیوں کی چابیاں ڈرائیورز کے حوالے کیںجو ورلڈ بنک کی جانب سے پنجاب سیٹیز پروگرام کے تحت بلدیہ وہاڑی کو ساڑھے 3 کروڑ روپے لاگت کی 5 گاڑیاں فراہم کی گئیں اس موقع پر میونسپل کمیٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ عرصہ دراز سے ورلڈ بنک کی گرانٹ رکی ہوئی تھی ڈیڑھ ارب روپے میں سے 70 کروڑ کی رقم بلدیہ وہاڑی کے حوالے کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام بھی بہت جلد شروع کیا جارہا ہے۔
 اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ علی احمد صابر نے کہا شہر کو مذید صاف ستھرا اور بہتر کرنے میں مدد ملے گی، گاڑیوں کو جدید نظام کے تحت ٹریکنگ سسٹم بھی لگایا جارہا ہے۔

غیر مسلم لڑکی کا قبول اسلام
اڈاپل 14 ( نامہ نگار )جہانیاں مرضی پورہ کے علاقہ کی رہائشی غیر مسلم لڑکی نے دینی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا ، بار ایسوسی ایشن جہانیاں کی جنرل سیکرٹری میڈم روبینہ اسماعیل قاضی کے چیمبر میں کچہری مسجدکے خطیب حافظ مظہر نے لڑکی کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا غیر مسلم لڑکی کا نام ثمرین تھا جبکہ اس کا اسلامی نام فاطمہ تجویز کیا گیا۔ اس موقع پر ثابت قدمی اور استقامت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن