ملتان،شاہ جمال میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘ سڑکیں کشادہ ہو گئیں

Sep 25, 2022


ملتان، شاہجمال(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بوسن روڈچونگی نمبر 9،چونگی نمبر 6،شالیمار اور سیداں والا بائی پاس چوک کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کر کے روڈ کلیئر کرا دیا۔دریں اثناءشاہجمال میں اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ نے اپنی نگرانی میں شہر بھر میں بھاری مشینری کیساتھ آپریشن کرایا تھڑے, پھٹے، بانس،بجری جو کچھ سامنے آیا ملیا میٹ کر کے تمام راستے روڈکھلے کر دئیے۔ اس موقع پر دوکانداروں اور تجارتی مراکز کے مالکان پر جرمانے عائد کرتے ہوئے پھر سے تجاوزات قائم کرنے پر سخت قانونی کارروائی کے نوٹس بھی دئیے گئے۔

حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کر کے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا: مہر ظہور
ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار) مہر ظہور احمد نے کہا ہے کہ بجلی کے بل عوام کیلئے کسی آفت سے کم نہیں عوام کیلئے جینا مشکل ہو چکا ہے خودساختہ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے مزید ستم یہ کہ آٹے کا بحران سر اٹھا رہا ہے حکمران ٹولہ عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے نیب قوانین میں ترامیم کر کے احتساب کے عمل کو بے جان کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کہ موجودہ حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں کی کڑی شرائط پر عمل کر کے قومی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ۔

مزیدخبریں