روہیلانوالی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی عدم توجہ ،پرچی جوا عام 


روہیلانوالی(خبرنگار) تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں قانون نافذ کرنے والوں کی عدم توجہ کے باعث پرچی جوا کروانے والوں سمیت دیگر نے اپنے پنچے مضبوطی سے جمانا شروع کردئیے جس پر شہری تنظیموں کے رہنما نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہنا تھا کہ جواری مافیا میچوں، پرچیوں،ڈراو¿ں،سنوکر گیموں،تاش کی گیموں،نمبروں سمیت دیگر طریقوں سے محنت کش سادہ لوح طبقے کو راتوں رات امیر بننے کے خواب دیکھا کر انکی جمع پونچی سرعام لوٹ رہا ہے حالات تو یہ ہیں کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں میں جواریوں نے اپنی دوکانیں کھول رکھی ہیں جبکہ گنجان آباد علاقوں میں بھی ڈیرے جما رکھے ہیں ،اہل علاقہ نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن