بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت 8ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ قیمت میں یکمشت 4ڈالر 75سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر 31 سینٹ کی کمی ہوئی۔برینٹ کروڈ آئل 86 اعشاریہ 15 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4.75 ڈالر کمی کے بعد 78.74 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔مربان کروڈ آئل کی قیمت 4فیصد سے زائد کمی کے بعد 87 اعشاریہ 83 ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی طلب اور رسد کے اصول کے تحت ہوئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل برینٹ کروڈ فیوچر گزشتہ سیشن میں 3فیصد کی کمی کے بعد 1.35 ڈالر یا 1.5 فیصد گر کر 91.48 ڈالر فی بیرل تک آگیا.سیشن کے دوران قیمت کم ہو کر 91.35 ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح تک بھی پہنچیں جو 18 فروری کے بعد سب سے کم تھی۔رواں ماہ کے آغاز میں یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 1.55 ڈالر یا 1.8 فیصد گر کر 85.33 ڈالر پر آگیا یوں بینچ مارک سیشن کی کم ترین سطح 85.17 ڈالر کی سطح پر جاپہنچا جو 26 جنوری کے بعد سب سے کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن