اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دین فروش مولوی نے اپنے مفادات کی خاطر ہمیشہ اسلام کو استعمال کیا۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فسادی مولوی نے ملک کو غلام بنوانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے بیٹے کو مواصلات کی وزارت دلوائی تاکہ وہاں سے زیادہ مال بنایا جا سکے، ان کو صرف اقتدار کی بھوک ہے، ملکی مفاد سےکوئی غرض نہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اسحاق ڈار ملک کو لوٹ کر لمبے عرصے تک بھگوڑا رہا، اسحاق ڈار اب کیا ملکی معیشت کو ٹھیک کرسکتا ہے؟پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ماضی میں ملکی معیشت کو تباہ کیا، اس کے تجربے سے ہمیشہ ملک کو نقصان ہوا، مفتاح اسماعیل نے خود بتایا تھا کہ اسحاق ڈار نے معیشت کی جئی تئی پھیری۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں سی پیک پر تیزی سے کام ہوا، جعلی مولوی نے ماضی میں اقتدار کی ہوس میں امریکا کے بوٹ پالش کئے۔ عمران خان کی سیاست فضل الرحمان اور اس کے گینگ کا احتساب کرنے کی ہے۔پی ڈی ایم نااہل حکومت نے5 ماہ میں اچھی بھلی معیشت کا ستیاناس کردیا، ان چوروں کو عوام کی نہیں صرف اپنے کیسز معاف کروانے کی فکر ہے۔ ڈاکوؤں کا احتساب ملکی مفاد اور ترقی کی ضمانت ہے۔