عوام کو ریلوے کرایوں میں ریلیف ملنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں

اسلام آبا(صلاح الدین خان ) عوام کو ریلوے کرایوں کی مد میں ریلیف ملنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں ،نگران حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان ریلوے نے مسافر اورمال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا ہے اب 30ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کے حوالے سے متضاد باتیں کی جارہی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ہر دو صورتوں میں ریلوے کرایوں میں کمی کی جائے گی یااضافہ کر دیا جائے گا ؟ ۔ 16 اگست کو جاری نوٹیفیکیشن میں 10 فیصد ، یکم ستمبر کو جاری نوٹیفیکیشن میں 5 فیصد جبکہ 18 ستمبر کو جاری نوٹیفیکیشن میں ایک بار پھر5 فیصد ریلوے کرایوں میں اضافہ کیاجاچکا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن