مالی حجم مستحکم ہونے تک ڈالر نیچے نہیں گر سکتا: غلام احمد بلور

Sep 25, 2023

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ آج سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کا ہے۔ ڈالر 300 تک پہنچ گیا۔ مالی حجم مستحکم ہونے تک ڈالر نیچے نہیں آسکتا۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن فوراً انتخابات کرائے۔ ملک کیلئے نیا عمرانی معاہدہ کرایا جائے۔

مزیدخبریں