فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے الحاق سیل میں کروڑوں روپے کی لوٹ مار پکڑی گئی۔ کرپشن ثابت ہونے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین نے الحاق سیل کے سیکرٹری کو فارغ کر دیا جبکہ مزید تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ ابتدائی انکوائری میں ہی الحاق سیل کے سیکرٹری ندیم سعید کے ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن سامنے آگئی۔ وائس چانسلر نے رقوم کی ریکوری کرنے کی بھی ہدایات کر دی ہیں۔