ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان کے علاقے مظفر آباد میں 3 ماہ قبل پولیس نے سہیل نامی نوجوان کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تھی۔ گزشتہ روز پولیس نے مقتول کے تین دوستوں کو حراست میں لیا تو انکشاف ہوا ٹک ٹاک بناتے ہوئے اتفاقیہ طور پرگولی چل جانے سے سہیل کی موت واقع ہوگئی اور انہوں نے خوف کے باعث اس کی لاش ایک خالی گراو¿نڈ میں زمین کھودکر دبا دی۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش گڑھے سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔