سیالکوٹ (نیٹ نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے جس کو مسیحا مانا اس نے سیاسی مخالفین کے بجائے فوج کو ٹارگٹ کرنا شروع کر دیا۔ سیالکوٹ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قومی اداروں پر حملہ اور بغاوت کرانے کی کوشش ہوئی تو پیچھے ہٹ گئی۔ انکا مزید کہنا تھا سیاست میرا مشن ہے، حلقے کے عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا جہانگیر ترین بار بار ایک بات دہراتے ہیں کہ وہ نہیں بدلے۔ اگر چیئرمین پی ٹی آئی بدل گئے ہیں تو جہانگیر ترین وہ منشور اب پورا کریں گے۔