مظفرآباد (آئی این پی ) آزاد جموں و کشمیر شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، آبادی کے پھیلا اور جنگلات کے کٹا وکی وجہ سے سرسبز علاقے حیرت انگیز طور پر کم ہو رہے ہیں۔ دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہونے کی وجہ سے بارش میں کمی اور گرمی میں اضافہ ہورہا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سرسبز علاقے بنجر بنتے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے کا قدرتی حسن بھی ماند پڑنے لگا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے غذائی اجناس کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کئی علاقوں میں چشمے تک خشک ہو چکے ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں گلیشیئرز تیزی سے پگل رہے ہیں، کئی سالوں سے ندی نالے خشک اور دریاں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہونے لگی ہے۔ آزاد کشمیر میں گزشتہ چند سالوں کے دوران درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے آبادی اور ماحولیات پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
آزاد کشمیر شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار، سرسبز علاقے بنجر ہونے لگے
Sep 25, 2023