غزہ: اسرائیلی فورسز کا ڈرون حملہ، سرچ آپریشن کے نام پر 2 فلسطینی شہید، 3 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس+ غزہ (آئی این پی+ اے پی پی) فلسطینی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں صیہونی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پردھاوا بول دیا۔ اس دوران فائرنگ سے دو نوجوان شہید ہوگئے۔ دونوں کو سرپر گولیاں ماری گئی تھیں۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی میڈیا کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو سر میں گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ 32 سالہ عبدالرحمن سلیمان ابودغاش اور 21 سالہ اسد جباوی کی نعشوں کو طولکرم کے سرکاری ہسپتال تھابیت پہنچا دیا گیا ہے۔ صہیونی فورسز کے ہاتھوں 6 دنوں میں 8 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر حملہ پرتشدد احتجاج کے بعد کیا جس میں اسرائیلی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی کر دیئے تھے۔ شام کے وقت کیے گئے اس حملے میں اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق حماس کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک فلسطینی سکیورٹی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک اسرائیلی طیارے نے غزہ شہر کے مشرق میں حماس کی نگرانی کے مقام کو نشانہ بنایا، تاہم انہوں نے کسی جانی نقصان کا ذکر نہیں کیا۔ 2007 کے انتخابات میں حماس کی کامیابی کے بعد سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی فضائی، زمینی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...