لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور سے تعلق رکھنے والے احمد اور انعم عزیر دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرنے والا پہلا پاکستانی جوڑا بن گیا ہے۔سیون سمٹ ٹریک کی جانب سے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا گیا کہ احمد اور انعم نے اتوار کو کو 8 ہزار 163 میٹر دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی مناسلو سر کر لی ہے۔ٹوئٹ میں جوڑے کو مبارک دیتے ہوئے لکھا گیا کہ احمد اور انعم عزیر پہلے پاکستانی میاں بیوی ہے جس نے ایک ساتھ 8 ہزار سے زائد بلند چوٹی سر کی ہے۔ احمد اور انعم کے علاوہ دیگر تین نیپالی کوہ پیماں نے بھی مناسلو چوٹی سر کرلی ہے۔قبل ازیں سماجی پلیٹ فارم ایکس پر قراقرم کلب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرلی ہے اور وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔انہوں نے 21ستمبر کی صبح 7 بجکر 56 منٹ پر کامیابی سے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی مناسلو سر کرلی تھی اور یہ کارنامہ سرانجام دینی والی وہ پاکستانی کی پہلی خاتون بن گئی تھیں۔نائلہ کیانی کے ہمراہ ایک اور پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے بھی اضافی آکسیجن کے بغیر مانٹ مناسلو سر کیا تھا۔