ایران اور مالدیپ کے درمیان 7 سال بعد سفارتی تعلقات بحال

نیویارک(اے پی پی)ایران اور مالدیپ نے گزشتہ روز 7سال کے وقفے کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور مالدیپ کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور احمد خلیل کے درمیان ملاقات کے بعد ایران اور مالدیپ نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے مفادات اور خواہشات کے مطابق کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایران اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی دوسرے ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات میں معمول پر آنے کی لہر کا حصہ ہے جو مارچ میں شروع ہوئی تھی جب تہران اور ریاض نے بیجنگ کی ثالثی میں سفارتی تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور اپنے سفارت خانے اور مشنز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک اہم معاہدہ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...