اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمشن کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنائیں گے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق آج فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ فواد چودھری نے درخواست میں کہا ہے کہ سیشن کورٹ اور الیکشن کمشن دو فورمز پر ایک ہی الزام میں دو کارروائیاں چل رہی ہیں۔ ایک الزام میں ایک ہی فورم پر کارروائی چل سکتی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دے۔ 20 جون کو دائر درخواست پر سات جولائی کو فیصلہ محفوظ ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن