ہیکرز کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کرنے کا خدشہ

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) ہیکرز کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کرنے کا خدشہ ہے جس پر وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا جس کے مطابق مخصوص سول اور ملٹری حکام کو ای میلز، فشنگ ٹیکنیکس کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، مذکورہ ای میلز عہدے اور نام کے ساتھ اصلی کی طرح تشکیل دے کر بھجوائی جاتی ہیں، نتیجے کے طور پر ای میل موصول کرنے والا ٹریپ ہوجاتا ہے۔مراسلہ میں آفیشل ای میلز کو محفوظ بنانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں جیسا کہ کمزور پاس ورڈز استعمال نہ کریں، پاس ورڈ تبدیل کرتے رہیں، غیر متعلقہ افراد کو ای میل آئی ڈی دینے سے گریز کیا جائے، آفیشل ای میلز کیلئے ذاتی اکاو¿نٹ استعمال نہ کیا جائے۔اس کے علاوہ موبائل فونز پر آفیشل ای میلز کا استعمال نہ کرنا، ایسی ای میلز جن کے ساتھ کوئی لنک کا مواد منسلک ہوں نہ کھولنا، مشکوک ای میلز کا جواب یا کسی لنک پر کلک نہ کرنا اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس کا استعمال کر کے آفیشل ای میلز کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...