ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ، سبزیاں، پھل عوام کی پہنچ سے باہر

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک بھر میں سبزیاں مزید مہنگی ہوگئیں، قوت خرید میں کمی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ لاہور میں سرکاری نرخنامے میں آلو شوگر فری 75 روپے کلو مقرر کی گئی لیکن بیشتر علاقوں میں دکانداروں نے 90سے100روپے کلو فروخت جاری رکھی ،پیاز درجہ اول85کی بجائے100،ٹماٹر درجہ اول86کی بجائے100، لہسن دیسی300کی بجائے400سے420، ادرک چائنہ1120کی بجائے1250سے1260، کھیرا فارمی74کی بجائے90، میتھی200کی بجائے250،بینگن85کی بجائے100،بند گوبھی130کی بجائے150،پھول گوبھی155کی بجائے180،شملہ مرچ170کی بجائے200، بھنڈی100کی بجائے140سے150،شلجم130کی بجائے150،اروی135کی بجائے 160 سے 170، مٹر 290 کی بجائے350،کریلا135کی بجائے160،سبز مرچ درجہ اول165کی بجائے180، سبز مرچ درجہ دوم95کی بجائے 120، لیموں چائنہ155کی بجائے180روپے کلو دستیاب ہے،پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول175کی بجائے 230 سے240 روپے کلو دستیاب ہیں۔ کیلا درجہ اول درجن135کی بجائے230سے240روپے فروخت ہونے لگا۔امرود درجہ اول135کی بجائے150،انار بدانہ540کی بجائے680سے700،گرما75کی بجائے90، آڑو درجہ اول215کی بجائے300،آم چونسہ سفید245کی بجائے290سے300،انگور سندر خانی345کی بجائے400،جاپانی پھل درجہ اول165کی بجائے180جبکہ کھجور ایرانی 550کی بجائے630سے640روپے کلو فروخت ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن