سیکرٹ ایکٹ کیس کی اٹک جیل میں آج سماعت عمران کو عدالت پیش نہیں کر سکتے: سپرنٹنڈنٹ

اٹک (نوائے وقت رپورٹ) اٹک جیل انتظامیہ نے غیر شری نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے سے معذوری ظاہر کر دی۔ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی کیلئے سول جج قدرت اللہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج صبح عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ سیکرٹ ایکٹ کے جسٹس ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل کر رہے ہیں۔ ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانا خطرے سے کم نہ ہوگا۔ اٹک سے اسلام آباد کے سفر میں کوئی بھی واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو آج 25 ستمبر کو عدالت پیشی سے اسثتنیٰ دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...