نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل دائر ہوچکی، جیل نہیں جائیں گے: اشتر اوصاف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل دائر ہو چکی ہے، انہیں جیل نہیں جانا پڑے گا جبکہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں، واپسی پر انہیں جیل جانا پڑے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے اشتر اوصاف نے کہا کہ عدالت کی صوابدید ہے کہ نواز شریف کو جیل بھیجے یا کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کا کہے۔ عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ شعیب شاہین نے کہا کہ نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیس میں اشتہاری قرار دیئے گئے ہیں۔ نواز شریف عدالت سے چار ہفتوں کا وقت لیکر گئے ان کو حفاظتی ضمانت نہیں مل سکتی۔ انہیں عدالت میں صفائی دینا پڑے گی کہ کیوں یہ چار سال مفرور رہے۔ نواز شریف پہلے جیل جائیں گے پھر سزا معطلی کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...