اسلام آباد(خبرنگار)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا مشاورتی اجلاس مرکزی چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن)سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ مریم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی 21اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی ،عوام کی امید نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں، مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں۔نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز شریف کے حق میں زبردست نعرے لگائے گئے۔اجلاس کے شرکا نے تقاریرمیں کہا کہ نواز شریف کی آمد سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ( ن) آزادکشمیر کے زیر اہتمام نواز شریف کے استقبال کیلئے منعقدہ اجلاس سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استقبال میں آزادکشمیر کے ہر شہر گاوں اور قصبے سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان مسلم لیگ لاہورپہنچیں گے ۔قائد مسلم لیگ ن کو وطن واپسی ہے بعد سب سے پہلا دورہ آزادکشمیر کا کرنے کی دعوت دونگا ۔21اکتوبر سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے۔ 2017میں قائد مسلم لیگ ن کو نااہل کرکہ پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا 2018میں تمام تر رکاوٹیں عبور کرکہ ہم لاہور پہنچے تھے اس دفعہ اس سے دوگنی طاقت کے ساتھ آئیں گے ۔راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مینار پاکستان جلسہ میں شرکت کے لیے آزادکشمیر کے علاوہ پاکستان بھر میں مقیم کشمیری بھی شریک ہونگے ۔تقریب سے صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق عبدالخالق وصی ملک ذوالفقار و دیگر نے بھی خطاب کیا۔