فےروزوالہ،شیخوپورہ،جوئیانوالہ، لاہور،اسلام آباد( نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت،نمائندہ خصوصی،نوائے وقت رپورٹ،این این آئی) قلعہ ستار شاہ کے قرےب مےانوالی سے لاہور آنےوالی ٹرےن پٹری پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتےجہ مےں خوفناک دھماکہ ہوا ،حادثے مےں چار عورتوں سمےت 29مسافر زخمی ہو گئے ،حادثہ کانٹانہ بدلنے کے باعث پےش آےا۔ ٹرےن ڈرائےور اور اسسٹنٹ ڈرائےور بھی زخمی ہونےوالوں مےں شامل ۔مسافر ٹرےن مےانوالی سے لاہور آرہی تھی جب قلعہ ستار شاہ کے قرےب پہنچی تو خراب ہونےوالی مال گاڑی کے ڈبے کھڑے تھے اس دوران مسافر ٹرےن اس سے جا ٹکرائی حادثہ مےں ٹرےن کے دونوں ڈرائےور بلال احمد سمےت پچےس افراد زخمی ہو گئے جن کو قرےبی آبادی کے لوگوں اور رےسکےو عملے نے طبی امداد کے لےے ہسپتال پہنچاےا۔ رےسکےو کے عملے نے بعض زخمےوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فےکٹری اےرےا پولےس اور محکمہ رےلوے کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔پولےس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ۔چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے شاہد عزیز نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین آپریشن محفوظ بنانا پہلی ترجیح ہے، مسافروں کی سیفٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، میانوالی ایکسپریس حادثہ پر چار اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے، غفلت ثابت ہونے پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی پرنسپل افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اگلے چوبیس گھنٹے میں ابتدائی رپورٹ جمع کروائے گی۔ شاہد عزیز نے مزید کہا کہ تمام ذرائع نقل و حمل میں ٹرین کا سفر محفوظ ترین ہے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مسافر اپنی منزل مقصود تک اطمینان سے پہنچ سکیں۔ اس ضمن میں تمام ڈویڑنز کو پہلے ہی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔میانوالی سے لاہور جانے والی میانوالی ایکسپریس اتوار کی صبح قلعہ ستار شاہ اسٹیشن شیخوپورہ کے قریب لوپ لائن میں کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی تھی۔ حادثہ میں ٹرین میں متعین پانچ اہلکار معمولی زخمی ہوئے تھے جبکہ چار مسافروں کو معمولی خراشیں آئیں۔ اس ضمن میں کسی اہلکار یا مسافر کو ہسپتال ریفر نہیں کیا گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس لاہور حنیف گل اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھے۔ امدادی کارروائیاں مکمل ہونے پر صبح ساڑھے سات بجے متاثرہ مقام پر ٹرین آپریشن بحال کر دیا گیا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قلعہ ستار شاہ ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کے بعد غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ اپنے بیان میں سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ضلع شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ۔سپیکر نے حادثے میں زخمی ہونے والوں اور انکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔سپیکر نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔
کانٹا نہ بدلا: میانوالی سے لاہور آنیوالی ٹرین قلعہ ستار شاہ کے قریب کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 29مسافر زخمی
Sep 25, 2023