دنیابھارت کوعالمی دہشتگردقراردے:مولاناعبدالرو¿ف ملک

 لاہور (خصوصی نامہ نگار )ورلڈپاسبان ختم نبوت کے سرپرست مولاناعبدالرو¿ف ملک چیئرمین متحدہ علماءکونسل نے مختلف مسالک کے علما کرام مفتی غلام حسین نعیمی،مولانامحمودالحسن ،مولاناعبداللہ روپڑی ، قاری محمدحنیف حقانی،مفتی محمداسعدنیاز اور حافظ یعقوب شاہ پرمشتمل علماء وفدسے گفتگوکرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ریاستی دہشتگردی اوربھارت میں بسنے والی مسلم ودیگراقلیتوں پربڑھتے بھارتی مظالم اورقتل غارت پرسخت احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردبھارت کے ہاتھوں نہتے مظلوم کشمیریوں اوراقلیتوں کے قتل وغارت گری روزمرہ کامعمول بن چکا۔ اس بھارتی دہشتگردی پرعالمی برادری وانسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی خاموشی اورمسلم ا±مہ ومہذب دنیاکی بے حسی انتہائی مجرمانہ فعل ہے۔ علماءنے کہاکہ کشمیریوں واقلیتوں پرمظالم بھارت دنیاکابدترین فسطائی ملک بن چکا۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ دنیابھارت کوعالمی دہشتگردقراردے ۔

ای پیپر دی نیشن