عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مقصد اولین ہے:قاری زوار بہادر

Sep 25, 2023

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ مسجد انوار مدینہ عقب جنرل ہسپتال فیروزپور روڈ پر ”ختم نبوت کانفرنس “ جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر مولانا حافظ نصیر احمد نورانی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ عظیم الشان کانفرنس سے جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنماءعلامہ قاری محمد زوار بہادر، مفتی ڈاکٹر میاں صغیر احمد نقشبندی،مفتی تصدق حسین، مولانا حافظ محمد سلیم اعوان،مولانا نذر احمد سعیدی،مولاناحاجی شوکت علی، مولانا سعید احمد نعیم اور دیگر علماءنے بھی خطاب کیا۔ علامہ قاری محمد زواربہادر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مقصد اولین ہے۔ ہمارے آباﺅ اجداد نے اس کا بھر پور تحفظ کیا۔ ہمارے اسلا ف میں اعلیٰ حضرت شاہ احمدرضا خان بریلوی سے لے کر علامہ امام شاہ احمد نورانی اور دیگر اکابرین اہلسنت تک قادیانیت کےخلاف جدو جہد تاریخ کا سنہری باب ہے۔ علامہ مفتی میاں محمد صغیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔دیگر مقررین نے کہا ہے کہ قادیا نیت ایک فتنہ ہے مغربی و استعما ری قوتو ں کے دبا ﺅ پر آئین پاکستان سے اسلامی دفعات ختم کروانا چاہتا ہے اس میں کسی بھی قسم کے ردّ و بدل کی سخت مز احمت کی جائے گی۔

مزیدخبریں