لاہور ( خصوصی نامہ نگار )مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام 11، 12 ربیع الاول کو سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد احرار میں منعقد ہوگی۔ یہ اجتماع امت مسلمہ کا نمائندہ اجتماع ہوتا ہے۔ اس کو کامیاب کرنے کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار قاری عبدالحمید حامد، مولانا محمد مغیرہ، ملک خلیل احمد اشرفی، قاری شبیر احمد عثمانی نے ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے منعقدہ اتحاد علماءدیوبند کے اجلاس سے کیا۔