نگران حکومت فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کو تڑپا تڑپا کر ماررہی ہے:اشرف بھٹی

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ نگران حکومت چند دنوں کے بعد ہی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کو تڑپا تڑپا کر ماررہی ہے۔اس ظالم فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں مزید 3.28روپے اضافے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔نگران حکومت بدترین مہنگائی اور مسائل میں گھرے ہوئے عوام کو کوئی ریلیف دینے کی بجائے ان پر مسلسل کبھی مہنگے پیٹرول تو کبھی مہنگی جلی کے بم گرا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...