بجلی کے بل عوام کیلئے موت کا پروانہ ثابت ہورہے ہیں:ضیاءالدین انصاری

Sep 25, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے مہنگی بجلی، پٹرول اور مہنگائی کیخلاف 3 روزہ گورنر ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنا میں بھر پور شرکت پر اہلیان لاہور سمیت تمام جماعت اسلامی کے امراءاضلاع ، کارکنان او رذمہ داران کو خراج تحسین پیش ہوئے کہا کہ بجلی کے بل عوام کیلئے موت کا پروانہ ثابت ہورہے ہیں۔ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف کامیاب 3 روزہ احتجاجی دھرنا کی کامیابی قوم کیلئے امید کی کرن ثابت ہوئی ہے ۔ قائد سراج الحق کی قیادت میں اس جدوجہد کوتیز سے تیز ترکریں گے اور آئندہ قومی و صوبائی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں اور عوام کواس ظالمانہ جاری نظام کے خلاف منظم کریں گے۔ ظالم اور غلام حکمرانوں آئی ایم ایف کی ایما ءپر عوام بجلی کے مہنگائی بم گرا رہے ہیں۔ ڈالر سستا ہونے کے باوجودثمرات عوام تک منتقل نہیں ہورہے۔ گذشتہ 5 سالوں میں مہنگائی دگنی ہوگئی ہے۔ 

مزیدخبریں