تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام ”لانبی بعدی کانفرنس“

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یا رسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام صدیق میرج ہال میں ”لانبی بعدی کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ حضرت مولانا حافظ محمد شہباز احمد جلالی نے تمام انتظامات کی نگرانی کی۔ ”لانبی بعدی کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حضرت محمد مصطفی کی دنیا میں آمد ہی اعلانِ ختم نبوت ہے۔ آپ کی ولادت وہ انوکھی ولادت ہے جس نے اور کسی نبی کی ولادت کی گنجائش ہی باقی نہیں رہنے دی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ہی سے دین کی تکمیل کا اعلان کروایا۔ آپ کا نام بھی ختم نبوت پر دلالت کرتا ہے اور کام بھی ختم نبوت پر دلالت کرتا ہے۔ چونکہ حمد اختتام پہ کی جاتی ہے تو انبیاءعلیہم السلام میں سے صرف آپکا نام ہی حمد سے مشتق ہے۔ آپ نے کارِ نبوت تمام کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو کچھ دینا تھا، آپ کے ذریعے دلوا دیا ہے۔ پیچھے کارِ نبوت بچا ہی نہیں کہ اس کیلئے کوئی اور نبی بھیجا جائے۔ چنانچہ میلاد النبی کی شانوں میں سے ایک شان یہ ہے کہ یہ ختم نبوت کا اہم پیغام ہے۔ کانفرنس میں پروفیسر عرفان محمود برق، مفتی عبد الرزاق مظہری، علامہ عابد حسین مصباحی، علامہ خوشی محمد غفوری، علامہ طاہر رضا قادری، مفتی محسن الحسن سواگی، صاحبزادہ محبوب احمد علوی، علامہ فرمان علی نعیمی، علامہ عبد الرحمن چشتی و دیگر نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن