لاہور(سپورٹس رپورٹر)اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان ویٹرنز نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دےکر مسلسل چوتھی فتح سمیٹ لی۔نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں ویسٹ انڈیز ویٹرنزٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 201 رنز بنائے۔نرسنگھ دیونرائن 49 رنزبناکر نمایاں رہے، داری بالگوبن 45 اور لارینس فرنم نے37 رنزبنائے۔ عبدالقادر نے تین ‘عمران علی نے 2 ، محمد سمیع اور وقاص احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔ پاکستان نے ہدف 41 ویں اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ رضوان اسلم نے 82 رنز کی اننگز کھیلی، امجد علی نے 64 رنز بنائے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ہے۔