لاہور(سپورٹس رپورٹر ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسلون ڈے ورلڈکپ 2023 کے آغاز سے قبل ہی تقریبا ہر ٹیم فٹنس کے مسائل سے پریشان ہے، آسٹریلیا، پاکستان، بھارت اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیموں میں بھی انجریز کی بھرمار ہے۔ سری لنکن ٹیم کو یہ دھچکا اس وقت لگا جب لیگ سپنر وانندو ہسارنگا انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔ وانندو ہسارنگا ہیم سٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور اسی انجری کی وجہ سے وہ ایشیا کپ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ ری ہیب کے دوران وانندو ہسارنگا کی تکلیف میں اضافہ ہوا ہے۔
سری لنکا کے وانندو ہسارنگا بھی ورلڈ کپ سے باہر
Sep 25, 2023