پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ‘ انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی ، ہاشم آملہ کی پیشگوئی

Sep 25, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر ہاشم آملہ نے کرکٹ ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کر دی۔ ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔ ہاشم آملہ نے کہا کہ ان ٹیموں کے پاس طاقت اور قابلیت ہے، جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو کھیل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ارد گرد جو ہو رہا ہے اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔

مزیدخبریں