ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر

Sep 25, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز ویمنز کرکٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستانی بیٹرز ناکام ہوگئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 75 رنز بناسکی۔ شوال ذوالفقار نے 16، منیبہ علی نے 13 اور عمیمہ نے 10 رنز بنائے۔صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکیں ۔ کویشا دلہاری نے دو اور ادیشیکا پروبھودانی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکن ٹیم نے 76 رنز کا ہدف 21 گیندیںپہلے ہی حاصل کرلیا، سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 77 رنز بنائے۔سعدیہ اقبال ‘ڈیانابیگ اورام ہانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں سیٹ پکی کرلی ۔ بنگلہ دیش ویمنز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 51رنز پر آﺅٹ ہوگئی ۔ کپتان نگار سلطانہ 12رنز بناکر نمایاں رہیں ۔باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔پانچ کھلاڑی کھاتہ بھی نہ کھول سکیں ۔ پوجانے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ بھارتی ویمنز ٹیم نے ہد8.2اوورز میں 2وکٹوںپرپورا کرلیا ۔ جمیمہ روڈریگوئز نے بیس رنز بنائے ۔ فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان صبح چھ بجے جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج دن گیارہ بجے کھیلا جائےگا۔ ایشین گیمز میں ٹینس ، ویمنز سنگلز میں پاکستانی پلیئرز نے فاتحانہ آغاز کیا۔اشنا سہیل نے پہلے راو¿نڈ میں تاجکستان کی سمعیہ تکتیوا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، اشنا نے تاجک پلیئر کے خلاف چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔سارہ ابراہیم نے قطر کی ہند المداخا کو تین سیٹس میں ہرایا،سارہ نے اپنا میچ چھ دو ، پانچ سات اور چھ تین سے جیتا۔مینز سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان کو پہلے راو¿نڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، عقیل کو ازبکستان کے خمایو سلطانو نے چھ صفر اور چھ ایک سے ہرایا۔مکسڈ ڈبلز کے پہلے میچ میں پاکستان نے منگولیا کی جوڑی کو آو¿ٹ کلاس کردیا، عقیل خان اور سارہ ابراہیم نے آنند گنکھایوگ اور کتنسوخ بتبیار کو شکست دی۔عقیل اور سارہ کی جیت کا سکور چھ صفر اور چھ ایک رہا۔ تائیکوانڈو میں پاکستان کی نائلہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔نائلہ نے پہلے راو¿نڈ میں سعودی عرب کی مدہت ابرار بخاری کو شکست دی تاہم انفرادی پومسے میں نائلہ کو کوارٹر فائنل میں جاپانی ایتھلیٹ نے ہرا دیا۔علاوہ ازیں مینز تائیکوانڈو پومسے میں پاکستان کے اقدس قدیر کو پہلے راو¿نڈ میں شکست ہو گئی، انہیں نیپال کے ایتھلیٹ نے ہرایا۔

مزیدخبریں