تحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کے عہدیداروں کا اعلان،حافظ شعیب الرحمن قاسمی چیف آرگنائزر مقرر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) 13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان ڈپٹی کنوینئرزسابق سینیٹر حافظ حسین احمد، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، صاحبزادہ پیراویس نورانی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی اور ممبران سنٹرل کمیٹی سے مشاورت کیساتھ چاروں مسالک علماءکونسل کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی پرنسپل دارالعلوم حنفیہ لبرٹی کوتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کاچیف آرگنائزر مقررکیاہے جبکہ جے یوآئی کے رہنما مولانامحمدعاصم مخدوم مسلم لیگ (علماو¿مشائخ ونگ)کے جنرل سیکرٹری، مولانامیاں محمداسلم ندیم متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری، شیخ محمدنعیم بادشاہ ورلڈپاسبان ختم نبوت کے سینئررہنما،حافظ نیازاحمدبنگلانی کوڈپٹی چیف آرگنائزر کی تقرری کااعلان کیاہے جبکہ جمعیت اہلسنت کے مولانامحمدمنسوب رحیمی کورابطہ سیکرٹری اورتحریک اتحاد بین المسلمین کے رہنماپیرایس اے جعفری کوپراپیگنڈہ سیکرٹری الائنس مقررکیاہے۔

ای پیپر دی نیشن