عبد الغفار روپڑی کےخلاف جھوٹی ایف آئی آر خارج

Sep 25, 2023

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )جماعت اہلحدیث کا احتجاج پولیس نے حافظ عبد الغفار روپڑی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کو خارج کر دیا۔ علمائے کرام کے خلاف ایسے ہتھکنڈوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کی جامعہ القدس آمد حافظ عبد الغفار روپڑی سے یکجہتی کا اظہار تھانہ اسلام پورہ لاہور کی جانب سے امیر جماعت اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی کے خلاف قبضہ گروپ کی پشت پناہی کرتے ہوئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف جماعت اہلحدیث اور دیگر جماعتوں نے پولیس کے خلاف سخت احتجاج کیاتھا۔

مزیدخبریں