شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے حلقہ پی پی 137کا دورہ کیا اور پارٹی عہدیداران و کارکنان سے ملاقاتیں کرنے سمیت پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے جاری امور کا جائزہ لیا اس موقع پر نواز لیگ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 137پیر سید اشرف رسول، چوہدری محمود اختر گورایہ، بینش قمر ڈار، مسز عاصمہ رضوان رانا و دیگر خواتین عہدیداران بھی موجود تھیں ۔ عاصمہ رضوان رانا نے رانا تنویر حسین کو خواتین ونگ کی کارکردگی اورمیاں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔