شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے حلقہ پی پی 137کا دورہ کیا اور پارٹی عہدیداران و کارکنان سے ملاقاتیں کرنے سمیت پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے جاری امور کا جائزہ لیا اس موقع پر نواز لیگ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 137پیر سید اشرف رسول، چوہدری محمود اختر گورایہ، بینش قمر ڈار، مسز عاصمہ رضوان رانا و دیگر خواتین عہدیداران بھی موجود تھیں ۔ عاصمہ رضوان رانا نے رانا تنویر حسین کو خواتین ونگ کی کارکردگی اورمیاں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
سابق وفاقی وزیررانا تنویر حسین کا دورہ حلقہ پی پی 137،تنظیم سازی کا جائزہ
Sep 25, 2023