شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ کی آٹو مارکیٹ فیصل آباد روڈ نزد شرقپور چوک رات کی تاریکی میںنامعلوم افراد نے میں فیصل آباد روڈ پر کئی کئی فٹ گہرے گھڑے کھود کر روڈ کو بلاک کردیا ۔شیخوپورہ اور میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کے آفیسران اتنے بڑے کٹ لگنے سے بالکل بے خبر ،محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈالنے میں مصروف 8 روز گزرنے کے باوجود مین روڈ پر 20 فٹ لمبا اور تقریباً30 فٹ گہرا کٹ یوں کا توں،فیصل آباد روڈ کے تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا جس پر وہ سراپا احتجاج بن گئے تاجروں نے کٹ کو فی الفور بند کرنے اور کٹ لگانے والے افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا احتجاج کرنیوالے انجمن تاجران فیصل آباد روڈ کے عہدیداروں اور تاجروں محمداعظم ،محمد امین بیٹری والے،محمدنواز ، خالد محمو دبھٹی ،چودھری محمدسعید سندھو، ریاست علی ،عمیر سعید ، ملک شبیر ،الیاس ڈینٹر ، عباس پینٹر ،امجد علی ہیروسمیت دیگر افراد شامل ہیں ۔