شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) ضلع شیخوپورہ کے ہوٹلوں اور ریستوران پر کام کرنے والے ملازمین میں سے 50 فیصد ملازمین ٹی بی کالا یرقان خارش معدہ اور دیگر امراض میں مبتلاءہیں کئی ملازمین کو شوگر بلڈ پریشر اور دل کے مرض کے علاوہ کئی خطرناک جان لیواءامراض بھی لاحق ہیں ایسی صورتحال متعدد بیوٹی پارلرز پر کام کرنے والی خواتین کے بارے میں بھی سامنے آئی ہے باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنے قیام کے آغاز پر ہوٹلوں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا تھا۔