قرآن کریم دین اسلام کی اساس ہے : پیر شفاءاللہ بخاری

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت)جمعیت اشاعت توحید وسنت کے زیر اہتمام جامع مسجد صدیقہ مین بازار میں ترجمہ القرآن الکریم کی تیسری کلاس کا آغاز ہوا ،اس موقع پر پیر سید شفاءاللہ بخاری، مولانا شہاب الدین خالدی اور مولانا طارق عزیز باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن کریم دین اسلام کی اساس ہے اس لئے قرآن پاک کو سمجھنے کے لئے اس کا عام فہم زبان میں پڑھنا ضروری ہے، اسی میں ہمارے معاشرتی مسائل کا حل اور دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ،اس موقع پر تکمیل تحفیظ القرآن الکریم کرنے والے افراد کی دستار بندی کی گئی جن میں ڈاکٹر شوکت علی، شیخ عبدالرزاق، محمد عمران مغل، حافظ محمد عظیم سدھو، ڈاکٹر عبدالشکور، میر فرخ شفیق سمیت سرکاری ملازمین کاروباری حضرات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں ۔انہوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے سے ہمیں دین اسلام کے سنہری اصولوں اور قرآن پاک کی حقانیت بارے آگاہی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن