سعودی عرب کے پہلے سنیما ایونٹ کا آغاز

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے جس کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔ ریاض میں ’’سعودی فلم فورم‘‘ کے عنوان سے اس تقریب میں 100 کے قریب افراد شریک ہوں گے۔

چار اکتوبر تک جاری رہنے والی اس تقریب میں 50 اہم مقررین خطاب کریں گے، سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت میں اس نوعیت کی پہلی تقریب کا یہ پہلا سیشن ہوگا۔

اس کا انعقاد فلم انڈسٹری کو سعودی معیشت میں اہم شراکت دار میں تبدیل کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب سے فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع اور تعاون کو بڑھا کر، تجربات کے تبادلے کے ذریعے، پائیدار اور تجدید شدہ اقتصادی ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جائے گا۔

یہ تقریب ریاض کے بلیوارڈ سٹی ایگزیبیشن ہال میں منعقد کی جارہی ہے، سعودی عرب میں فلم سازی کی حقیقت اور مستقبل کا جائزہ لینے کے لیے ممتاز فلم سازوں، پروڈیوسروں، ہدایت کاروں، سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی میڈیا کے افراد تقریب میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن