چیف جسٹس کی تبدیلی سے ہمیں کوئی ڈر یا اندیشہ نہیں:رانا ثناء اللہ 

لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی تبدیلی سے ہمیں کوئی ڈر یا اندیشہ نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی بھی آئینی ترمیم کے اپنے ڈرافٹ پر کام کر رہی ہیں. امید ہے کچھ چیزوں پر اتفاق ہوجائے گا۔رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد دو تین روز میں ترمیم لے آئیں گےن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سمیت تمام ادارے خود کو آئین کے دائرے میں میں رہ کر کام کریں. فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہوں گے تبھی مانیں جائیں گے.آئین میں جو لکھا ہے اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار خود بیان حلفی دے کر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے.سپریم کورٹ کو اختیار نہیں کہ آئین کے خلاف فیصلہ دے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئین میں ہے کہ آزاد امیدوار جس جماعت میں شامل ہو اسی کا تصور ہوگا. آئین میں جو درج ہے اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا. حکومت آئین پر عمل کرنے کی پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار جس جماعت میں گئے اس نے مخصوص نشستوں کی لسٹ جمع نہیں کروائی. اگر مخصوص نشستوں کی لسٹ جمع کروائی ہوتی تو آج یہ تنازع نہ ہوتا۔رانا ثںا اللہ  نے مزید کہا کہ امید ہے آنے والے دنوں میں آئینی ترمیم کی کچھ تجاویز پر اتفاق ہوجائے گا.رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو آئین کے برعکس فیصلے کا اختیار نہیں. کوئی ادارہ آئین کی حد سے باہر کام کرے گا تو ذمہ داری بھی اسی کی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن